نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ہومیوپیتھی کیا ہے؟

 

ہومیوپیتھی کیا ہے؟

ہومیوپیتھی ایک انسانی علم ہے جو فطرت کے اصولوں سے ہم آہنگ ہے۔
یہ انسان کے رویّوں کو درست کرنے، سوچ کو واضح بنانے، اور دوستوں و عزیزوں کے ساتھ صحت مند تعلقات قائم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اس کا مقصد انسان کو ان غیر ضروری خیالات اور ذہن میں نقش ماضی کے منفی نقوش سے نجات دلانا ہے،
جو کہ اکثر سنگین بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔

 

بیماری کیا ہے؟

ذہن کی بگاڑ، جذبات میں انتہاپسندی پیدا کرتی ہے —
جیسے کہ غرور، چڑچڑا پن، غصہ، غم، اندرونی کڑھن، بدگمانی، راز داری، حسد، کینہ پروری وغیرہ —
اور یہی کیفیات بے شمار بیماریوں کو جنم دیتی ہیں۔

ایسے انسان کی فطرت میں شدت آ جاتی ہے۔
وہ بے سکونی، بے اطمینانی اور مایوسی کی کیفیت میں زندگی گزارتا ہے،
اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہی ذہنی و جذباتی بگاڑ جسمانی بیماریوں کی صورت اختیار کر لیتے ہیں
۔

 ✔ ہر مریض کے لیے انفرادی علاج
✔ 100% قدرتی اور محفوظ دوائیں
✔ سائیڈ ایفیکٹس سے پاک طریقہ علاج
✔ مکمل صحت کی بحالی کی طرف رہنمائی
✔ کامیاب کیسز کا وسیع تجربہ

 ڈاکٹر سید محمد سراج


 

 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کینسر ایک مزاجی بیماری ہے

 https://www.facebook.com/share/p/1DSFVEsSgP/   کینسر ایک مزاجی بیماری ہے — ہومیوپیتھک فلسفے کی روشنی میں تحریر: ڈاکٹر سید محمد سراج ہومیوپیتھک فلسفہ بیماریوں کو صرف جسمانی علامات تک محدود نہیں رکھتا، بلکہ انسان کی مجموعی کیفیت، اس کی مزاجی ساخت، نفسیاتی اور روحانی حالت کو بھی مدنظر رکھتا ہے۔ ہانیمن کے نزدیک بیماری صرف جسم میں پیدا ہونے والی کوئی خرابی نہیں، بلکہ ایک باطنی حیاتیاتی توانائی (vital force) کی بے ترتیبی کا نتیجہ ہے۔ اسی تناظر میں اگر ہم کینسر جیسے مہلک مرض کا جائزہ لیں، تو یہ محض ایک جسمانی عارضہ نہیں، بلکہ ایک گہرے مزاجی خلل کا اظہار ہے۔ مزاجی بیماری کیا ہے؟ ہومیوپیتھی میں "مزاجی بیماری" (Miasmatic disease) وہ ہے جو نسل در نسل منتقل ہو سکتی ہے، یا جو انسان کی باطنی توانائی میں خرابی کی صورت میں پیدا ہوتی ہے۔ ہانیمن نے تین بنیادی مزاجی بیماریوں کا ذکر کیا ہے: سورا، سفلس، اور سائکو سس۔ ان تینوں میں سے کسی ایک یا ان کے امتزاج کے ذریعے مختلف بیماریوں کی بنیاد رکھی جاتی ہے۔ کینسر اور مزاجی بنیاد کینسر کی جڑیں ہومیوپیتھک فلسفے کے مطابق گہرے مزاجی نقائص میں پیوستہ ہیں،...

ہومیوپیتھی میں کینسر کا کامیاب علاج – ایک نئی امید

  ہومیوپیتھی میں کینسر کا کامیاب علاج – ایک نئی امید کینسر ایک ایسا نام ہے جو سننے ہی سے انسان کے ذہن میں خوف، درد اور مایوسی کے بادل چھا جاتے ہیں۔ مگر جب قدرتی نظامِ شفا، یعنی ہومیوپیتھی، کو صحیح فہم و بصیرت کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ مرض بھی قابلِ علاج بن جاتا ہے۔ میں، ڈاکٹر سید محمد سراج، ایک باعمل ہومیوپیتھ ہونے کے ناتے، بحمد اللہ، کئی مریضوں میں کینسر کے مختلف مراحل کا کامیاب علاج کر چکا ہوں، اور یہ عمل تاحال جاری ہے۔ 🌍 دنیا بھر میں ہومیوپیتھی کی کامیابیاں آج دنیا کے ترقی یافتہ ممالک جیسے جرمنی، بھارت، برطانیہ، امریکہ اور برازیل میں ہومیوپیتھک طریقہ علاج نہ صرف مقبول ہو چکا ہے بلکہ کینسر جیسے امراض میں اس کی افادیت پر سائنسی تحقیقات بھی ہو رہی ہیں۔ Carcinosin, Conium, Hydrastis, Thuja, Phytolacca, Cadmium Sulph جیسی دوائیں کئی مریضوں میں رسولیوں کے پھیلاؤ کو روکنے، سوزش کو کم کرنے، اور جسمانی و جذباتی طاقت کو بحال کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ 🩺 میرا تجربہ میرے پاس آنے والے مریض جب ایلوپیتھک علاج سے مایوس ہو جاتے ہیں یا کیموتھراپی و ریڈیوتھراپی کے سائیڈ ایفیکٹ...

ہومیوپیتھی اور ذہنی و روحانی پہلو

  🧠 ہومیوپیتھی اور ذہنی و روحانی پہلو ہومیوپیتھی صرف جسمانی علامات کا علاج نہیں کرتی بلکہ: ذہنی کیفیت (Mental State) : مثلاً اداسی، غصہ، ڈر، شرمیلا پن، خوف وغیرہ – دوا کا انتخاب مریض کی اس وقت کی جذباتی حالت کے مطابق کیا جاتا ہے۔ روحانی اثرات (Spiritual Aspects) : بعض ماہرین ہومیوپیتھی کا ماننا ہے کہ درست دوا انسان کے اندرونی توازن کو بحال کرتی ہے، جو روحانی سکون کی طرف لے جاتی ہے۔ نیند اور خوابوں کی حالت بھی دوا کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مثلاً اگر کوئی مریض سانپ کے خواب دیکھتا ہو تو اس کی بنیاد پر "Lachesis" تجویز کی جا سکتی ہے۔ 👨‍⚕️ مریض سے کیس لینا (Case Taking) ہومیوپیتھی میں مریض سے صرف بیماری کی علامات نہیں بلکہ درج ذیل معلومات لی جاتی ہیں: جذباتی حالت (مثلاً غصہ، خوف، حساسیت) کھانے کی پسند/ناپسند موسم سے اثر (گرمی، سردی، بارش) نیند کی کیفیت جسمانی علامات بچپن، حادثات یا صدمات کی تاریخ